Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے دمام کے راستے بحرین کے لیے شپنگ کا نیا روٹ کھول دیا

گلف شٹل شپنگ سروس کو ایم ایس سی آپریٹ کرے گی۔ (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی پورٹس جنرل اتھارٹی ’موانی‘ نے دمام پورٹ کے راستے بحرین کے ساتھ ایک بحری رابطہ شروع کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دمام پورٹ پر گلف شٹل شپنگ سروس کو ایم ایس سی آپریٹ کرے گی۔
 یہ اقدام اتھارٹی کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد بحری روابط کو مضبوط بنانا اور شپنگ  نیٹ ورکس کو وسعت دینا ہے۔
گلف شٹل سروس دمام کی کنگ عبد العزیز پورٹ کو بحرین کی خلیفہ بن سلمان پورٹ سے منسلک کرے گی، جس کی گنجائش 3 ہزار معیاری کنٹینر تک ہے۔
یہ قومی حکمت عملی برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے اہداف کے مطابق ہے، جس کا مقصد مملکت کو ایک عالمی لاجسٹک مرکز اور تین براعظموں کو ملانے والے اہم سنگم کے طور پر مستحکم کرنا ہے۔
 دمام کی کنگ عبد العزیز پورٹ مملکت کی اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے جو اسے عالمی معیشتوں کے ساتھ  جوڑتی ہے۔
بندرگاہ میں جدید انفرا سٹرکچر اور لاجسٹک سہولتوں موجود ہیں۔ اس میں 43 برتھ ہیں، جن کی سامان کے اعتبار سے مجموعی گنجائش 105 ملین ٹن تک ہے۔

 

شیئر: