سی ڈے اے (کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) نے اسلام آباد کے ماڈل ویلیج سیدپور میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے، جس میں کئی گھروں کو مسمار کر دیا گیا۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ 60 کی دہائی میں اسلام آباد بننے کے وقت سے وہ یہیں رہ رہے تھے اور ادارے نے ان کے بزرگوں کو اس کے کارڈ بھی جاری کیے تھے۔
ان کے مطابق ’ٹائم نہیں دیا گیا، شام کو بتایا اور صبح مشینیں لے کے آ گئے اگر نکالنا ہی تو متبادل جگہ دے دیں۔‘
مزید تفصیل اردو نیوز کے نامہ نگار یوسف خان کی اس ویڈیو رپورٹ میں