Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کی عدالتوں میں گزشتہ برس 10 لاکھ سے زائد مقدمات درج

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کی عدالتوں میں گزشتہ برس 10 لاکھ سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔ 9 لاکھ 17 ہزار سے زیادہ مقدموں کے فیصلے سنائے گئے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارتِ انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس 2025 میں مملکت کی عدالتوں میں مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہوئے جن میں خانگی، فوجداری، تنفیذی اورملازمین کی جانب سے دائر کیے گئے لیبر کیسزشامل تھے۔
جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک لاکھ 51 ہزار سے زائد مقدمات خانگی تھے جبکہ 77 ہزار کے قریب تجارتی اور 27 ہزار400 مقدمات تنفیذی (عمل درآمد)، ایک لاکھ 50 ہزار فوجداری، 3 لاکھ 91 ہزار200 عام مقدمات اور ایک لاکھ 57 ہزار ملازمین کے مقدمات شامل تھے۔
رپورٹ کے مطابق ریاض ریجن سرفہرست رہا جہاں 2 لاکھ 79 ہزار مقدمات درج ہوئے ، دوسرے نمبرپر مکہ مکرمہ ریجن رہا جہاں درج ہونے والے مقدمات کی تعداد 2 لاکھ 10 ہزار 200 اور الباحہ  میں صرف 6 ہزار 183 مقدمات عدالتوں میں درج کیے گئے۔

شیئر: