سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اعلان کیا ہے کہ خانہ کعبہ کی معمول کے مطابق دیکھ بھال کے کام کا آغاز کیا گیا ہے۔
یہ اقدام بیت اللہ کے تعمیراتی عناصر کو محفوظ رکھنے اور اس کی مسلسل دیکھ بھال کے عمل کا حصہ ہے۔
وزیر حج و عمرہ نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ خانہ کعبہ کی دیکھ بھال کے امور میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی مسلسل سرپرستی اور توجہ حاصل ہے۔‘
عنايةٌ متواصلة لبيت الله الحرام
باهتمامٍ دائمٍ من خادم الحرمين الشريفين وسمو وليّ العهد -حفظهما الله-، انطلقت أعمال الصيانة الدوريّة للكعبة، للمحافظة على عناصرها؛ وإبقائها -شرّفها الله- في أجمل وأبهى صورة.
أهلًا بكم، #حيّاكم_الله في مكّة المكرّمة pic.twitter.com/pxlByBuqLb
— توفيق الربيعة (@tfrabiah) April 11, 2026









