Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ، ایران مذاکرات پرچھائے غیر یقینی کے بادلوں سے راولپنڈی کے شہری اور کاروبار کیسے متاثر ہو رہے ہیں؟

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے ساتھ جُڑواں شہر راولپنڈی میں بھی غیریقینی صورت حال ہے جس کے باعث سڑکیں اور بازار ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔
صدر، سمیت مری روڈ، راجا بازار، کمرشل مارکیٹ کھلی تھی، تاہم دکان داروں کا کہنا تھا کہ ایسی غیر یقینی صورت حال میں گاہک گھروں سے ہی نہیں نکل رہا۔ شہر میں میٹرو بس اور الیکٹرک بس سروس معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سرکاری سطح پر راولپنڈی میں چھٹی نہیں تھی، تاہم کئی نجی سکول اور جامعات پیر سے آن لائن کلاسز پر منتقل ہو گئیں ہیں۔  اردو نیوز کے نامہ نگار حسن ناصر کی راولپنڈی شہر کی صورت حال پر رپورٹ۔

شیئر: