گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لاہور کے شہری نہر کا رخ کرنے لگے ہیں۔ مختلف علاقوں سے آئے نوجوان نہر میں نہا کر گرمی کی شدت کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ چند منچلوں نے نہر کنارے درختوں پر رسیاں باندھ کر جھولے بھی بنائے ہوئے ہیں جہاں سے بچے قلابازیاں لگاتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ ادیب یوسفزئی کی رپورٹ