پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں اور مہنگائی نے جہاں عام آدمی کو متاثر کیا ہے وہیں خیبر پختونخوا کے مقامی موسیقار بھی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
تقریبات میں کمی اور بڑھتے ہوئے سفری اخراجات نے ان کے روزگار کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کے باعث نہ صرف ان کی آمدن کم ہوتی جا رہی ہے بلکہ متعدد فنکاروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ہے۔ دیکھیے محمد باسط خان کی ویڈیو رپورٹ