’جذبات کا اظہار بذریعہ فن‘، اناج کے دانوں میں جَھلکتے میسی اور یامال
اتوار 19 جولائی 2026 11:02
فیفا ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل کوسووو کے ایک آرٹسٹ نے لیونل میسی اور لامین یامال کو منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ یافتہ الکینت پوزیگو نے تقریبا 150 کلوگرام اناج سے دونوں فٹبالرز کے شاندار فن پارے تیار کیے ہیں۔
فنکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جذبات کو فن کے ذریعے اس انداز میں پیش کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی انہیں محسوس کر سکیں
ورلڈ کپ فائنل سے پہلے یہ منفرد فن پارے شائقینِ فٹ بال کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
اے ایف پی کی ویڈیو رپورٹ
