پرچہ لیک کرنے پر سخت سزاؤں کی منظوری خوش آئند ہے: انڈین طلبہ
انڈیا طلبہ و طالبات نے پرچہ لیک کرنے پر سخت سزاؤں کے قانون کی منظوری کو درست سمت ایک قدم قرار دیا ہے۔ یہ اقدام انڈیا کے نوجوانوں کی کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد سامنے آیا ہے۔ طلبہ کی قیادت میں مظاہروں کے باعث ہی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔ نئے قانون کے تحت امتحانی پرچے لیک کرنے میں ملوث افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ قید کی سزا دو گنا کر کے 10 سال کر دی گئی ہے جبکہ جُرمانے کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر 10 لاکھ ڈالر کر دی گئی ہے۔دیکھیے اے ایف پی کی ویڈیو رپورٹ۔