سعودی ولی عہد فرانس کے دورے پر پیرس پہنچے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے استقبال کی جھلکیاں سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی ان تصاویر میں ملاحظہ کریں۔۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا فرانسیسی صدر سے ملاقات کے لیے ایلیسی پیلس پہنچنے پر صدر ایمانویل میکخواں نے استقبال کیا۔

اس سے پہلے شہزادہ محمد بن سلمان فرانس کے سرکاری دورے کے آغاز پر پیرس میں لیس انو یلڈز پیلس پہنچے تھے جہاں فرانسیسی وزیر اعظم نے ان کا خیر مقدم کیا تھا۔

ایس پی اے کے مطابق پیلس کے گراؤنڈ میں باضابطہ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سعودی شاہی ترانہ اور فرانس کا قومی ترانہ بجایا گیا۔

سعودی ولی عہد نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ گارڈ کمانڈر نےاستقبالہ تقریب میں شریک فوجی یونٹوں کا تعارف کرایا۔

فرانسیسی ریپبلیکن گارڈ کا ایک گھڑ سوار دستہ بھی موجود تھا۔

بعد ازاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی حکومت کے وزرا اور اعلی عہدیداروں سے مصافحہ کیا، فرانسیسی وزیر اعظم کو بھی سعودی وفد میں شامل ارکان سے متعارف کرایا گیا۔
