چین کے صوبے ہینان میں ریسٹورنٹ سے بچ جانے والے کھانے کے تیل کو اب جدید طریقوں سے ہوائی جہاز کے ایندھن میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ریسٹورنٹس سے تیل کو خاص بند ڈبوں میں جمع کیا جاتا ہے۔بعد میں اسے فوڈ ویسٹ سینٹرز میں صاف اور پروسیس کرکے جہازوں کے لیے ایسا ایندھن تیار کیا جاتا ہے جو ماحول کے لیے کم نقصان دہ ہوتا ہے۔