محکمۂ ثقافت بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کی قدیم اور منفرد موسیقی ’نڑسر‘ کو یونیسکو کی عارضی عالمی ورثہ فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جسے بلوچستان کے غیرمادی ثقافتی ورثے کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ صدیوں سے رائج یہ قدیم لوک فن نسل در نسل منتقل ہوتا آیا ہے اور بلوچستان کی تہذیبی شناخت کا اہم حصہ ہے تاہم اب اسے ناپید ہونے کے خطرے کا سامنا بھی ہے۔ کوئٹہ سے زین الدین احمد کی رپورٹ