Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحافی بلال غوری عدالت میں پیش، تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

صحافی بلال غوری ک کے خلاف پیکا ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے (فوٹو: سکرین شاٹ)
اسلام آباد سے گرفتار کیے گئے صحافی بلال غوری کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ بھی مںظور کرلیا ہے۔
پیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیے جانے والے صحافی بلال غوری ک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم ایویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت سے 10 روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا کی تھی۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ یوٹیوب اور ایکس اکاؤنٹ کی ریکوری دستیاب ہے۔
بلال غوری کے وکیل حنظلہ حبیب نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل نے ولاگ پانچ ستمبر کو اپ لوڈ کیا ہوا تھا اور بغیر کسی نوٹس کے انہیں گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ’این سی آئی اے بتا دے کہ وی لاگ میں کہاں جھوٹی معلومات ہیں۔‘
خیال رہے بلال غوری سینیئر صحافی ہیں اور اپنا ولاگ بھی کرتے ہیں اور اسی میں سے کچھ نکات پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
اس سے قبل بھی فروری 2026 میں اس وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، جب وہ بنگلہ دیش میں ہونے والے الیکشن کی کوریج کے لیے ڈھاکہ جا رہے تھے۔ ان کو اگلے روز رہا کر دیا گیا تھا۔

شیئر: