پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے متوقع احتجاجی مارچ سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ شہر کے اہم مقامات اور داخلی راستوں پر درجنوں کینٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔ حکام نے امن و امان کو برقرار رکھنے کے سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری بھی طلب کر لی ہے۔