Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل دائیں جانب، اسلان کی والدہ نے نایاب بیماری کے علاج کے لیے امداد کیسے اکٹھی کی؟

دل دائیں جانب تھا، علاج کے لیے لاکھوں ڈالرز درکار تھے، ایک ماں نے اپنے بیٹے کی جان بچانے کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا سے مدد مانگی۔ اسلام آباد کے نو سالہ اسلان جن کا دل اور اندرونی اعضا کی ساخت معمول سے مختلف ہے۔ ڈاکٹروں نے نایاب ’ہیٹروٹیکسی سنڈروم‘ کی تشخیص کی تو خاندان کو علاج کے لیے ایک مشکل سفر شروع کرنا پڑا۔
پاکستان میں علاج ممکن نہ ہونے پر اسلان کو امریکہ لے جانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن علاج کے اخراجات بہت زیادہ تھے۔ پھر اس کی ماں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور دنیا بھر سے مدد کی اپیل کی۔
آخر اسلان کا علاج کیسے ہوا؟ اور آج وہ کس حال میں ہے؟ مزید محمد باسط خان کی اس ویڈیو میں

شیئر: