انڈیا میں ریپرز نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے آگاہی کے لیے موسیقی کا سہارا لے لیا۔ اس البم میں کئی زبانوں میں ریپ گانے شامل ہیں، جن کے ذریعے موسمیاتی بحران سے متعلق آگاہی پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے۔
البم میں شامل فنکاروں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں لوگوں تک مؤثر انداز میں پیغام پہنچانے کے لیے کہانی سنانے کا انداز بدلنا ہوگا۔
ریپر ابیشا کے مطابق ان کی برادری میں موسمیاتی تبدیلی پر اب بھی زیادہ بات نہیں ہوتی۔ انہیں امید ہے کہ ان کے گانے اس خطرے کو سمجھنے میں لوگوں کی مدد کریں گے۔
اے ایف پی کی ویڈیو رپورٹ