Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چو تھے ون ڈے میں سری لنکا کو شکست

ہمبنٹوٹا...سری لنکن اوپنر نیروشان ڈکویلا کی مسلسل دوسری سنچری اورساتھی اوپنر دنوشکا گوناتھیلیکا کے سلسلے دوسری ڈبل سنچری شراکت اور300رنز بنانے کے باوجود میزبان ٹیم بارش کی مداخلت کے باعث اسکور کا دفاع نہیں کر پائی۔ زمبابوے نے ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیت کر سیریز2-2سے برابر کر دی ۔زمبابوے کے بولرز کی جانب سے سری لنکن اننگز کے آخری 15 اوورز میں شاندار بولنگ کے باعث سری لنکا کی ٹیم زیادہ بڑا ہدف قائم کرنے کا موقع نہیں مل سکا ۔ ایک مرحلے پر اس کی جانب سے 350رنز یقینی نظر آرہے تھے تاہم اس کے بیٹسمین صرف92رنز اسکور کر پائے ۔ مہمان ٹیم کے بیٹسمینوں کریگ ارون اور میلکم والر کی ذمہ دادرانہ اور عمدہ بیٹنگ کی بدولت 29.4 اوور6وکٹوں کے نقصان پر 219رنز بنانے کی وجہ سے ٹیم کی پوزیشن بہتر رہی ۔ بارش کے باعث ایک گھنٹے کا کھیل ضائع ہونے کے باوجود اسے4وکٹوں سے فتح اور سیریز برابر کرنے کا موقع مل گیا۔کریگ ارون کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاجنہوں نے ناقابل شکست 69 رنز اسکور کئے۔سیریز برابر ہو جانے کے بعد اب اس کا پانچواں میچ فائنل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

 

شیئر: