Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جشن آزادی پاکستان کی تصویری جھلکیاں

73 ویں یومِ آزادی پاکستان پر وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، تینوں مسلح افواج کے نمائندوں، ڈی جی رینجرز سندھ اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کراچی میں بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔
وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، پاک فوج اور دیگر سرکاری عہدیداران نے مزارِ قائد پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔
تینوں مسلح افواج کے نمائندوں اور دیگر سرکاری عہدیداران نے قائد کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ جس کے بعد قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یو م آزادی پر تقیب سے خطاب میں کشمیری بھائیوں کو اپنی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت کا بھرپور یقین دلایا۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یو م آزادی پر تقیب سے خطاب میں کشمیری بھائیوں کو اپنی سیاسی ،اخلاقی اور سفارتی حمایت کا بھرپور یقین دلایا۔ کہ قومی مقاصد ،ترقی اور خوشحالی کی منزل کے حصول کےلئے مکمل ےکسوئی ہم آہنگی اور اتحاد پےدا کریں اور قوم کا ہر طبقہ ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کرکام کرے۔
اسلام آباد میں منعقد کی گئی تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی جن میں ایک بڑی تعدا طلبا کی بھی تھی۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وادی کشمیر کی آئینی حثیت ختم کر کہ نریندرمودی نے بہت بڑا ’بلنڈر‘ کیا ہے
پاکستان کے ہر شہر میں یوم آزادی خوب جوش و جذبے سے منایا گیا۔ لوگ پاکستان کا پرچم لہراتے ہوئے سڑکوں پر نکلے۔
۔
پاکستان کی 73 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف حصوں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ بڑی تعداد میں عوام نے سٹرکوں پر آ کر سبز پرچم لہرائے اور چراغاں کیا۔
تصاویر: ای ایف پی اور پی آئی ڈی

 

شیئر: