Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھاجائیگا، فرخ رشید

جدہ (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر یوم تشکر منایا گیا ۔ تقریب کے شرکاء نے اس موقع پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی ۔ تفصیلات کے مطابق یوم تشکر کی تقریب کا انعقاد پی ٹی آئی سینئر رہنماانصر اقبال مغل کی جانب سے کیا گیا ۔ عبداللہ رحمان نے حاضرین کو سپریم کورٹ کے فیصلہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان میں عدلیہ کی تاریخ میں جو فیصلہ ہو ا ہے وہ سنہری الفاظ سے لکھا جائیگا ۔انصر اقبال مغل نے کہا جس انتھک محنت سے پارٹی کارکنان نے عمران خان کی قیادت میں جو عظیم الشان کامیابی حاصل کی وہ قابل ستائش ہے ۔ عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز سے ہرقسم کی بدعنوانی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔ ویسٹر ن ریجن کے سیکرٹری اطلاعات زاہدمحمود اعوان نے کہا اس کامیابی پر رب کریم کا جتنا شکرادا کیا جائے کم ہے ۔ محسن علی نے کہا پارٹی کارکنوں کو اپنے بہترین اخلاق کا مظاہرہ کرنے چاہئے ۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فرخ رشید نے آج بڑی کامیابی جو حاصل ہوئی ہے اس کی بنیادی وجہ عمران خان کی ثابت قدمی اور عوام کی انتھک محنت ہے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائیگا ۔ جس تبدیلی کا نعرہ ہم نے بلند کیا تھا وہ ظاہر ہو نا شروع ہو گئی ہے ۔ میاں احمد بشیر کا کہنا تھا ہمیں آئندہ انتخابات کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کرنا ہونگی ۔ قیصر جاوید ، عجب خان اور دیگر نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا آمریت کے دن ختم ہونے کو ہیں اب پاکستان اپنی حقیقی منزل کی جانب تیزی سے گامزن ہو گا ۔ مکہ ریجن کے جنرل سیکریٹری سید خاقان نے کہا عمران خان نے قوم کو 1992 کے بعد آج ایک اور فتح سے ہمکنار کیا ہے ۔ عامر سجاد ورک ، چوہدری رمضان تبسم رانجھا ، عمر بٹ ، عائش خان ، اور سید راشد علی شاہ نے حاضرین کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے بہترین اقدام قراردیا ۔

شیئر: