Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی بورڈ سری سنتھ پرتاحیات پابندی برقرار رکھنے کی اپیل کرے گا

ممبئی:ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر سری سنتھ کی تاحیات پابندی کے خاتمے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ ہفتے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں راجستھان رائلز کے سری سنتھ اور انکیت چون پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔ان کھلاڑیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک اوور کے دوران جان بوجھ کر زیادہ رنز دینے کے لئے تقریباً 60 لاکھ ہندوستانی روپے53 کیے۔جولائی 2015 میں ان پر عائد پابندی عدالت نے ختم کر دی تھی لیکن بی سی سی آئی نے ان پر عائد پابندی ہٹانے سے انکار کردیا تھا جس پرفاسٹ بولر نے کیرالہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس نے گزشتہ دنوں ان پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔ بورڈ کے ایک عہدیدارنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کرکٹ بورڈ کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا جس نے سری سنتھ کوبری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ کرپشن اور میچ فکسنگ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔2005میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے سری سنتھ 27ٹیسٹ اور 53ون ڈے میچوں میں ہند کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

شیئر: