Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ونڈوز 10 ون نوٹ کے لئے اپڈیٹس جاری

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 10 میں ون نوٹ کے لئے نئی اپڈیٹس جاری کر دیں۔ اپڈیٹس میں کئی نئے فیچر شامل کیے گئے ہیں۔ اب ون نوٹ میں کام کرتے ہوئے حساب کے سوالات کو لائنر کے ساتھ ساتھ گراف کی صورت میں بھی لکھا جا سکے گا۔ حساب کے سوال کو ٹائپ کرنے کے بعد اسکے گرد دائرہ کھینچ کر اسے گراف یا ریشنل انداز میں تبدیل کیا جا سکے گا۔اسکے علاوہ نوٹس میں آن لائن تصاویر بھی شامل کی جا سکیں گی۔ ون نوٹ کے آئکون میں تصاویر کے ساتھ آن لائن تصویر ڈالنے کا آپشن بھی موجود ہوگا جہاں یوزر ون نوٹ کو بیک کئے بغیر تصاویر انٹرنیٹ سے ڈھونڈ کر شامل کر سکیں گے۔ٹیبل اور چارٹ بناتے ہوئے اپنی مرضی سے قطار اور کالمز کی تعداد منتخب کرسکتے ہیں۔ خاص چیزوں کو نمایاں کرنے کے لئے پیلے کے علاوہ لال ، سبز ، نیلا اور دیگر رنگ بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ان تمام اپڈیٹس سے فائدہ اٹھانے کے لئے ونڈوز اسٹور سے ون نوٹ کو خود اپڈیٹ کرنا ہو گا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: