Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریا سین شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

 
بالی وڈ اداکارہ ریا سین شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا سین نے اپنے قریبی دوست شیوم تیواری سے ہندوستان کے شہر پونے میں شادی کی ہے جہاں ریا کے قریبی رشتے دار اور دوست مدعو تھے۔ حال ہی میں ریا نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔1990ءکی دہائی میں بالی وڈ انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماڈل و اداکارہ ماضی کی مشہور اداکارہ سچترا سین کی نواسی ہیں۔ ریا کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔ وہ ایک فیشن ماڈل ہیں اور کئی گانوں کی وڈیوز کیلئے پرفارم بھی کرچکی ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: