پریتی زنٹا نے جنوبی افریقہ لیگ میں ٹیم خرید لی

ممبئی: آئی پی ایل کنگز الیون کی شریک مالکہ اور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خرید لی۔بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی گلوبل لیگ میں اسٹیلن بوش فرنچائز خریدنے کے بعد پروٹیز لیگ میں اب 3 ہندوستانی ٹیموں کے مالکان نے شمولیت اختیار کرلی، ان سے قبل شاہ رخ نے کیپ ٹاون نائٹ رائیڈرز خریدی تھی، جوہانسبرگ جائنٹس کی ملکیت جی ایم آر گروپ نے حاصل کی ہے، دہلی ڈیئر ڈیولز کی ملکیت بھی اسی کے نام ہے۔یاد رہے کہ ایونٹ 3 نومبر سے شروع ہوگا، اسٹیلن بوش فرنچائز کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ اورمعاون ایرک سائمنز ہونگے، اس ٹیم کے ٹاپ پلیئر فاف ڈوپلیسی ہیں۔

شیئر: