عمر اکمل کا دوسرا جواب بورڈ کو مطمئن نہ کرسکا

 لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوچ مکی آرتھر پر الزامات سے متعلق عمر اکمل کے دوسرے جواب پر بھی مطمئن نہیں ہو سکا۔ عمر اکمل نے قومی ٹیم کے کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے کا الزام لگایا تھا جسے مکی آرتھر نے مسترد کردیا تھا جبکہ اس حوالے سے پی سی بی نے عمر اکمل کو ایک شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس کے جواب میں پی سی بی نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور انہیں دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے عمر اکمل کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے جواب میں انہوں نے کوڈ کی خلاف ورزی کو ہیٹ آف دی موومنٹ قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی عمر اکمل کے دوسرے جواب سے بھی مطمئن نہیں۔ معاملے کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی کمیٹی نے عمر اکمل کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کےلئے انہیں ایک ، دو روز میں طلبی کا نوٹس دینے کا امکان ہے۔
 

شیئر: