سیاسی جماعت کا اعلان جلد کرونگا، کمل حسن

 
بالی وڈکے مشہور اداکار کمل حسن کا کہنا ہے وہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ اداکار کمل کا کہناہے وہ جلد اپنی سیاسی جماعت کے حوالے سے اعلان کرنےوالے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی جماعتیں کام نہیں کررہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ عوام کو ایک بہتر گورننس کی ضرورت ہے جو موجودہ سیاسی جماعتوں کے بس کی بات نہیں۔ اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والے کمل حسن اب سیاست میں اپنی قسمت آزمانے جارہے ہیں ۔ وہ تامل ناڈو سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کرینگے۔
 
 
 
 
 

شیئر: