Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر بردار ڈرون کی کامیاب پرواز

لندن ..... پائلٹ والے 2نشستی مسافر بردار ڈرون کی پہلی پرواز مکمل ہوگئی۔ واضح ہو کہ یہ انقلاب آفریں ڈرون مسافر بردار ہے اور اسکی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ خودکار ہونے کے باوجود اسے اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ ہواباز بھی اسے اڑا سکتا ہے اور 2مسافر بھی سفر کرسکتے ہیں۔ اسے بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ اگر اس طرح کا ڈرون اندرون شہر مسافروں کی آمد ورفت کو آسان بنانے کیلئے استعمال کیا جائے تو بہت ہی مفید اور کامیاب ثابت ہوگا کیونکہ اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے او راس میں بجلی سے چلنے والے 16انجن لگے ہوئے ہیں۔ ڈرون کا پہلا تجربہ مئی میں شروع کیا گیا تھا اور پھر اگست میں پہلی بار اس پر کسی کو سوار کرکے اڑایا گیا۔ اب اسے بنانے والی کمپنی اسے بازار میں لانا چاہتی ہے اور اسی کی پروموشن کے طور پر اسکی اڑان اور کارکردگی کے حوالے سے کمپنی نے وڈیو فوٹیج بھی جاری کی ہے۔ فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق اسکی پرواز تقریباً45 میل فی گھنٹہ ہوگی اور یہ زیادہ سے زیادہ 120کلو گرام وزن لیکر اڑان بھر سکے گا۔ واضح ہو کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی انسان بردار مسافر ڈرون کا عملی نقشہ سامنے آیا ہے اوراس سے ٹرانسپورٹ کے معاملات دیکھنے والے ادارے بطور خاص دلچسپی ظاہر کررہے ہیں۔ انسان کو لیکر پرواز کرنے والے اس ڈرون کی کارکردگی بیحد کامیاب بتائی جارہی ہے۔ آخری اطلاع یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایسے سفر پر جاسکتا ہے جس کی مسافت محض 25منٹ ہو۔

شیئر: