Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 10کھیل سکتا ہوں ، میران شاہ والے بولرز بلا ئیں، انضمام

دبئی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ میرا جی چاہتا ہے کہ کرکٹ کھیلوں لیکن اب میرا جسم مجھے اس کی اجازت نہیں دیتا ۔ ٹی 10لیگ میں شرکت کے سوال اور میران شاہ میں ہونے والے امن کپ کے میچ میں چوکے چھکے لگانے کا حوالہ دیئے جانے پر انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگ مجھے ٹی 10 لیگ میں چوکے چھکے مارتے دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو میران شاہ والے بولرز بھی بلانے پڑیں گے۔انضمام الحق دبئی میں ہیں اور دسمبر میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کے برانڈ مینٹور ہیں۔ انضمام الحق نے کہاکہ یہ ٹی 10 تفریح ہے جس طرح ٹی ٹوئنٹی کرکٹ شروع ہونے پرکسی کی سمجھ میں نہیں آیا تھا کہ یہ کس قسم کی کرکٹ ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی پوری دنیا میں مقبول ہے تو یہ ٹی 10 اس سے ایک قدم آگے ہے۔ یہ بھی فٹبال کی طرح90منٹ کی کرکٹ ہے۔ آج تمام لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ ٹیسٹ میچ یا ون ڈے پورا دیکھ سکیں ان کے لیے یہ ایک اچھی تفریح ثابت ہوگی۔

شیئر: