Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیٹوکی روشنائی سے خاتون سرطان میں مبتلا

سڈنی .....  مقامی ڈاکٹروں نے یہاں رہنے والی ایک خاتون کی تشخیص کے بعد انہیں سرطان میں مبتلا قرار دیدیا ہے مگر یہ انکشاف اس اعتبار سے انتہائی خطرناک قرار دیا جارہا ہے کہ اس سرطان کا سبب کوئی منفی علامت نہیں بلکہ محض یہ ہے کہ خاتون نے اب سے 15سال قبل جسم پر ٹیٹو کروائے تھے یا نقش ونگار بنوائے تھے۔ اب ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اس وقت ٹیٹو بنانے والے جو روشنائی استعمال کی تھی اس میں بعض کیمیکل نقصان دہ تھے جو اتنے طویل عرصے کے بعد اپنا اثر دکھانے لگے ہیں۔اسکیننگ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ خاتون کا لمفائی نظام متاثر ہوا تھا اور سینے میں دیگر خرابیاں بھی پیدا ہوگئی تھیں۔ جب ڈاکٹروں نے انہیں خوردبین سے دیکھا تو پتہ چلا کہ خاتون کے جسم کا دفاعی نظام کالے رنگ سے بنائے گئے ٹیٹوز کی روشنائی سے خارج ہونے والی سیاہی سے متاثر ہورہی ہے۔ خاتون کی عمر اس وقت 30سال ہے۔ واضح ہو کہ یہ اپنی قسم کا انوکھا واقعہ ہے اور اسی لئے انٹرنل میڈیسن کے مقامی جریدے نے اسے نمایاں طور پر شائع کیا ہے اور بہت سارے ڈاکٹرز بڑی حیرت اور دلچسپی سے اس پوری تحقیقی رپورٹ کو پڑھ رہے ہیں۔

شیئر: