Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف بیٹھے رہتے ، خود کیوں نکلے؟،زرداری

پشاور... سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اب تک پوچھ رہے کہ مجھے کیوں نکالا ۔ اگر آپ کو غلط نکالا گیا تھا بیٹھے رہتے ،آپ خود کیوں نکلے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب ہماری وجہ سے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلنے پر مجبور ہوئے ۔منگل کو پشاور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو نواز شریف اور عمران خان سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ عمران ڈینگی نہیں سنبھال سکتے تو وزیر اعظم بن کرملک کیا سنبھالیں گے؟ عمرن خان بیچارا ایک معصوم کرکٹر ہے ۔اسے وزیر اعظم بننے کی سوچ دے دی گئی مگر یہ اس کے بس کی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا سے ملانا ہے۔لوگوں کو روزگار دینا پیپلز پارٹی کی شناخت ہے ۔ ہمیشہ غریبوں کو روزگار دینے کی بات کی ۔

شیئر: