Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا کے دو نئے اسمارٹ فون لانچ کر دئیے گئے

زیڈ ٹی ای کے برانڈ نوبیا نے دو نئے اسمارٹ فون نوبیا زیڈ 17 ایس اور نوبیا زیڈ 17 منی ایس لانچ کر دئیے ہیں۔ دونوں اسمارٹ فونز میں دو بیک کیمرے اور دو فرنٹ کیمرے دیئے گئے ہیں۔
 
زیڈ 17 ایس میں 5.73 انچ ٹی ایف ٹی ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، ڈوئل سم سپورٹ ، 12 اور 23 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے ، ایل ای ڈی فلیش ، 5 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے، فنگر پرنٹ سینسر اور 3100 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔
 
زید 17 منی ایس میں 5.2  انچ ڈسپلے ، آکٹا کور پراسیسر ، 6 جی بی اسٹوریج ، 64 جی بی اسٹوریج ، ڈوئل سم سپورٹ ، 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے ، ایل ای ڈی فلیش ، 16 اور 5 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے ، فنگر پرنٹ سینسر اور 3200 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔
 
نوبیا زیڈ 17 ایس کو دو اسٹوریج آپشنز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ اسمارٹ فون کی قیمت 2999 یان اور 8جی بی ریم اور 128جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 3999 یان ہوگی۔
 
 نوبیا زیڈ 17 منی ایس کے قیمت 1999 یان تک ہوگی۔ کمپنی نے اسمارٹ فون کے پری آرڈر لینا شروع کردیئے ہیں اور انہیں 19 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
 

شیئر: