Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو کے نئے اسمارٹ فون کی لانچ 26 اکتوبر کو متوقع

اوپو کمپنی کے نئے اسمارٹ فون اوپو ایف 5 کو 26 اکتوبر کو لانچ کیا جائے گا۔ اوپو کی جانب سے فون کا نیا ٹیزر بھی جاری کیا گیا ہے۔فون میں مصنوعی انٹیلی جنس ٹیکنالوجی دی جائے گی جس کے ذریعے سیلفی کو خوبصورت بنایا جا سکے گا۔
 
اسمارٹ فون میں ممکنہ طور پر 6 انچ کا بیزل لیس ایف ایچ ڈی ڈسپلے دیا جائے گا۔اسکے ساتھ 6 جی بی ریم ، 64 جی بی اسٹوریج ، 4000 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری ، کالکوم اسنیپ ڈریگون پراسیسر اور فنگر پرنٹ سینسر دیا جائے گا۔
 
کمپنی نے فنگر پرنٹ سینسر کی شکل گول سے بیضوی کر دی ہے۔فون کو سیاہ اور سرخ رنگ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
 
 

شیئر: