Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین اور کمپنی کے درمیان بجلی بل پر تنازع

جدہ۔۔۔۔سعودی بجلی کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ رہائشی اور تجارتی مقامات کے میٹروں کی خواندگی میں فرق کیا جارہا ہے ۔ دونوں کو ایک دوسرے میں گڈ مڈنہیں کیا جارہا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بجلی کمپنی غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ اس کے اہلکارمکانات کے میٹروں کی خواندگی کرکے ایک بل میں درج کررہے ہیں جس کی وجہ سے بل بھاری ہورہے ہیں۔ کنگ عبدالعزیزیونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر ڈاکٹر خالد خیاط نے بجلی کمپنی کے اس عمل کو غیر قانونی قراردیدیا۔

شیئر: