Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوپو نے ایف 3 لائٹ لانچ کر دیا

اوپو نے اپنے سیلفی فون ایف 3 کا ایک اور ورژن متعارف کروا دیا ہے۔ نئے فون کو اوپو ایف 3 لائٹ نام دیا گیا ہے اور اسے ابتدائی طور پر ویتنام میں متعارف کروایا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.2 انچ ڈسپلے ، 2.5 ڈی آرک گلاس ، آکٹا کور کالکوم اسنیپ ڈریگون 435 پراسیسر ، فنگر پرنٹ سینسر ، 3 جی بی ریم ، 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ 
 
لائٹ ورژن مین اوپو نے 16 میگا پکسل کا فرنٹ اور 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور ایل ای ڈی فلیش کو شامل کیا ہے۔فون اینڈرائڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔والیوم بٹن کو فون کے بائیں جبکہ پاور بٹن کو دائیں جانب جگہ دی گئی ہے۔ فون کی بیٹری 2900 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ فون وائی فائے ، بلیوتوتھ ، یو ایس بی اور ایف ایم ریڈیو سے منسلک ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فون کی قیمت 242 ڈالر ہے اور اسے گولڈ اور بلیک رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: