Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آرکوز کمپنی نے ڈائمنڈ اومیگا اسمارٹ فون لانچ کر دیا

فرانسیسی کمپنی آرکوز نے ڈائمنڈ اومیگا اسمارٹ فون لانچ کر دیا ہے۔یہ اسمارٹ فون نوبیا اسمارٹ فونز سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔ نوبیا کے نئے اسمارٹ فونز کی طرح ڈائمنڈ اومیگا میں بھی بیزل لیس ڈسپلے اور دو فرنٹ کیمرے شامل کئے گئے ہیں۔
 
 اسمارٹ فون میں 5.73 انچ ڈسپلے ،اسنیپ ڈریگون 835 پراسیسر ، فنگر پرنٹ سینسر ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون میں ایس ڈی کارڈ سلاٹ شامل نہیں کیا گیا۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 23 اور 12 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 5 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔فون اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور اسے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ سے چارج کیا جائے گا۔ 
 
اسمارٹ فون کی ممکنہ قیمت 499.99 یورو ہے اور اسے نیلے اور سیاہ رنگ میں فروخت کے لئے پیش کیا جائےگا۔
 

شیئر: