Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فور جی سپورٹ کے ساتھ سوائپ کا ٹیبلٹ لانچ

سوائپ ٹیکنالوجیز کی جانب سے سلیٹ پرو ٹیبلٹ سیریز کا نیا ٹیب لانچ کر دیا گیا ہے۔ ٹیب کو انڈیا میں لانچ کیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں 10.1 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ،اینڈرائڈ مارش میلو آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور پراسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ ایس ڈی کارڈ کی مدد سے اسٹوریج کو 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ 
ٹیب میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 5 میگا پکسل بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ ٹیب میں 4 جی کنیکٹوٹی، ڈوئل سم کارڈ سپورٹ، وائس کالنگ فیچر، بلیوتوتھ ، وائی فائے اور آڈیو جیک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹیب کی بیٹری 5000 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ ٹیب کی قیمت 8499 ہندوستانی روپے ہے اور اسے چمپینگ گولڈ رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔
 
 

شیئر: