Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل جی کمپنی کا جی پیڈ لانچ

ایل جی کمپنی نے نیا اینٹری لیول ٹیبلٹ لانچ کر دیا ہے۔ جی پیڈ میں میڈیا ٹیک آکٹا کور پراسیسر ، 8 انچ ڈسپلے ، 2 جی بی ریم ، 16 جی بی اسٹوریج اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ 5 میگا پکسل کے فرنٹ اور 5 میگا پکسل کے بیک کیمرے کو بھی ٹیب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ جی پیڈ کی بیٹری 3000 ملی ایپمئر آورز کی ہے۔
 اس کے ساتھ 4400 ملی ایپمیئر آورز کی ایک اور بیٹری کا آپشن بھی ٹیب میں دیا گیا ہے جس سے جی پیڈ کی کل بیٹری صلاحیت 7400 ملی ایمپئر آورز تک بڑھائی جا سکتی ہے۔جی پیڈ میں اسٹیریو اسپیکر اور یو ایس بی پورٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹیب کی قیمت 149.99 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔
 

شیئر: