Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریت کی چوری کا دعویٰ غلط نکلا

ریاض۔۔۔محکمہ احوال مدینہ کے ترجمان محمد الجاسر نے واضح کیا ہے کہ جو شخص ویڈیو کلپ میں یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ اس کی شہریت چوری کر لی گئی اور 39برس سے اس کی شہریت کا معاملہ سرد خانے کے حوالے ہے، غلط ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اسے کبھی شہریت دی ہی نہیں گئی ۔ سارا ریکارڈ کھنگال لیا گیا۔الجاسر نے بتایا کہ دعویٰ کرنیوالے شخص کے ریکارڈ کو اچھی طریقے سے دیکھ لیا گیا ہے ۔ اسے کبھی شہریت نہیں دی گئی ۔ ویڈیو میں ایک شخص دعویٰ کر رہا ہے کہ 2بیویوں سے اس کے 20بچے ہیں ۔ وہ صبیا اور جازان کے محکمہ احوال مدینہ سے 39برس سے رجوع کر رہا ہے ۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کافی عرصے بعد جاکر پتہ چلا کہ اسی کا ایک ہم نام ہے جس نے اس کا قومی شناختی کارڈ چوری کر کے اس کی شہریت اپنا لی۔حکومت سے انصاف دلانے کا آرزو مند ہوں ۔ 
 
 

شیئر: