Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار کاروہنگیامسلمانوں کو واپس لانے کا عندیہ

ینگون۔۔۔یورپی یونین اور جرمنی کے مطابق روہنگیا بحران کے حل کے لیے میانمار کی حکومت مثبت اقدامات اٹھانے کے لیے تیار ہے۔جرمن وزیر خارجہ زیگمار گبرئیل نے بتایا کہ میانمار حکومت ایسے حالات پیدا کرنا چاہتی ہے، جن کے تحت بنگلہ دیش فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں کو واپس لایا جا سکے گا۔ دوسری جانب یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگیرنی نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ یہ دونوں یورپی رہنما اس وقت حالات کا جائزہ لینے کے لیے میانمار میں ہیں۔ رواں برس اگست کے بعد سے تقریبا ً6 لاکھ روہنگیا مسلمان میانمار کی سیکیورٹی فورسز کی پُرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے فرار ہو کر بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔
 
 

شیئر: