Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بزم اتحاد جدہ کی جانب سے سہیل قادری کے اعزاز میں تقریب

 کسی بھی تنظیم ، ادارے یا جماعت کا نام بے باک اور بے لوث قیادت سے ہوتا ہے ، عبید الرحمان 
جدہ ( امین انصاری )بزم اتحاد جدہ نے حیدرآباد دکن سے آئے ہوئے مجلس اتحاد المسلمین کے سرگرم کارپوریٹر سہیل قادری کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا ۔ نائب صدر عبید الرحمن نے صدارت کی ۔ جنرل سیکریٹری یوسف الدین امجد نے کہا کہ بزم اتحاد وطن عزیز سے آنے والے مخلص قوم ، قائد قوم اور خادم قوم کے اعزاز میں تقاریب منعقد کرکے نہ صرف ان کی پذیرائی کرتی ہے بلکہ ان کے خیالات او راحساسات سے اہل جدہ کو روشناس کرانے کی بھرپور کوشش کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان کے مسلمانوں کو سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔ جب تک ہم ایک بینرتلے نہیں آجاتے ہم اپنی اہمیت کو حکومت وقت کے سامنے واضح نہیں کرسکتے۔ نائب صدر بزم اتحاد عبید الرحمن نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین آج پورے ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی معروف سیاسی جماعت بن گئی ۔ کسی بھی تنظیم ، ادارے یا جماعت کا نام اسی وقت روشن ہوتا ہے جب اس کے سربراہ بے باک اور بے لوث ہوں۔ سلطان صلاح الدین اویسی کے 2 ہونہا ر سپوت اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی مجلس کی شاخوں میں اضافہ کررہے ہیں آج مجلس کل ہند پیمانے پر اپنے امیدوار الیکشن میں اتار رہی ہے ۔ سہیل قادری کارپوریٹر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے کہا کہ آج مجلس سارے ہندوستان میں اپنی نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے بلدیاتی اور اسمبلی الیکشن میں امیدواروں کو ٹکٹ دے رہی ہے ۔یقینا ہم جانتے ہیں ابھی نتائج توقعات پر پورے نہیں اتر ر ہے ہیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ ہم آئندہ الیکشن میں ضرور اپنا لوہا منوائینگے ۔یہ ٹرائل ہے تو باطل اور فرقہ پرستوں کی نیندیں حرام ہیں اگر ہم پوری طرح میدان عمل میں آگئے تو سوچیں کیا ہوگا ۔اہل جدہ سے انہو ںنے کہا کہ آپ حرمین شریفین میں مجلس کے لئے دعائیں جاری رکھیں اور اپنے محبوب قائد اسد الدین اویسی اور اکبر الدین اویسی کے لئے اپنی خاص دعائیں کریں کہ ا للہ ان سے قوم و ملت کی بھلائی کیلئے کام لے۔ اس موقع پر جدہ کی ممتاز اور معروف سماجی اور فلاحی تنظیموں کے سربراہوں نے بھی خطاب کیا ۔ 
 

شیئر: