Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی ٹی ٹوئنٹی: فیصل آباد سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیمی فائنل میں

 
راولپنڈی: قومی ٹی20 کرکٹ کپ میں فیصل آباد ریجن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ ایونٹ کے 26 ویں میچ میں پشاور کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 139 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، کپتان رفعت اللہ مہمند 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔دیگر بلے بازوں میں اسرارللہ صفر، کامران غلام 5، بسم اللہ خان 3 عبیداللہ 29، مصدق احمد 9، محمد عمران 18، سہیل خان 13، کاشف بھٹی 14 اور وقاص مقصود 8 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔تاج ولی نے3، عمران خالد اور سعید اجمل نے2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں فیصل آباد کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر5 وکٹوں پر حاصل کیا۔ عمران خالد نے آخری گیند پر شاندار چھکا لگا کر پشاور سے فتح چھین لی۔عمران 11 اور فہیم اشرف 17 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مین آف دی میچ صاحبزادہ فرحان 47، گوہر علی 30، شعیب مقصود 9، آصف علی 19 اور خرم شہزاد 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔پشاور کی جانب سے سہیل خان نے دو جبکہ کاشف بھٹی اور کامران غلام نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
 

شیئر: