Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#خوشی_و_تشکر_کا_دن، عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر

 ہیش ٹیگ#خوشی_و_تشکر_کا_دن عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر ریکارڈ کیا گیا۔کرسمس سے پہلے نومبرکے آخری جمعرات کو امریکہ میں تشکر کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔اس دن تمام اداروں میں عام تعطیل ہوتی ہے اورچھٹیوں کا آغاز ہوتا ہے۔سب لوگ اکٹھے ہو کر اس دن کو مناتے ہیں اور مختلف قسم کے خاص پکوان بنتے ہیں۔ایک دوسرے کو مبارکباد دی جاتی ہے اور آنے والے مہینے میں کرسمس کی تیاریاں ہوتی ہیں۔اس ٹرینڈ میں صارفین نے ایک دوسرے کی تصویریں لگائیں اور خوشیوں کے پیغام شیئر کئے۔
مزید پڑھیں: #باتیں _دلوں_کی، پاکستانی صارفین نے کیا کہا
براک اوباما نے ٹویٹ کیا:اوباما خاندان کی طرف سے ہم آپ سب کو خوشی اور تشکر سے بھرے دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا:خوشی و تشکر کی مبارکباد،تمہارا ملک ترقی کرہا ہے،ملازمتوں کی واپسی،منافع بخش ا سٹاک مارکیٹ اور مضبوط فوج۔
مزید پڑھیں: #میجر_اسحاق کی شہادت، ٹویٹرز کا خراج عقیدت
ماریہ نے لکھا:ان تمام کی بہت شکرگزار ہوں جو ابھی میری زندگی میں ہیں،ان کا بھی جو میری زندگی میں نہیںاور جو سبق ان نے مجھے سکھایا۔ان تمام کا شکریہ جنہوں نے کبھی مجھے چھوڑا نہیں۔وہ تمام جوہمیشہ میرے ساتھ ہوتے ہیں، میں چاہے ان کے ساتھ کیسی بھی ہوں۔
مارکیز تھامس نے لکھا:خدا کا شکر ادا کرو کیونکہ وہ اچھا ہے اور اس کی محبت ہمیشہ کیلئے قائم ہے۔
مزید پڑھیں: #رابرٹ_موگابے، پاک وہند میں ٹاپ ٹرینڈ
 

شیئر: