Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاجول کا 25 سالہ فلمی کریئر میں انوکھا اعزاز

 بالی وڈ اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ 25 سالہ فلمی کریئر میں کبھی فلم کی شوٹنگ منسوخ نہیں کرائی۔کاجول نے ربع صدی کے دورا ن بے شمار بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’کبھی خوشی کبھی غم‘، ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’عشق‘ سمیت متعدد فلمیں شامل ہیں۔ایک انٹرویو میں 43 سالہ اداکارہ نے کہاکہ اگر کبھی فلم کی شوٹنگ کے دوران آپ بیمار ہوجائیں اور سیٹ پر نہ پہنچ پائیں تو یہ بہت بڑا نقصان ہوتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ منسوخ ہوجائے تو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے لہٰذا کسی بھی اداکار کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کو مکمل کرے۔ 25 سالہ فلمی کریئر کے دوران میں نے نہ کبھی کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کروائی اور نہ ہی کوئی فلائٹ ، بس ایک بار جب بیٹی کو بہت تیز بخار تھا تو پروڈیوسر کو کال کرکے بتایا کہ آج شوٹنگ پر نہیں آسکتی تاہم اگر اپنے آپ کو تیز بخار بھی ہوتا تھا تو شوٹنگ پر ہمیشہ وقت پر پہنچتی تھی۔
 

شیئر: