فکسنگ آفر پر کھینچ کر حکام کے پاس لےجاونگا، محمد عرفان

کراچی: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پیسر محمد عرفان نے کہا ہے کہ اگر اب کسی نے کھیل میں کسی قسم کی فکسنگ کی آفر کی کوشش کی تو اسے بالوں سے کھینچتا ہوا حکام کے پاس لے جاوں گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ اگر اب کسی نے غلط راہ پر ڈالنے کی کوشش کی تو گریبان سے نہیں بالوں سے پکڑوں گا اور پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس جا کر پھینک دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے چھوٹی سی غلطی ہوئی میں نے وقت پر حکام کو نہیں بتایاجس کا مجھے افسوس ہے تاہم اب دوستی یا کوئی اور مذاق میں بھی ایسی بات کہے گا تو سب سے پہلے اے سی ایس یو کو بتاوں گا۔

شیئر: