Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو نے "بیلن ڈی اور" پانچویں بار جیت لیا

پیرس:ہسپانوی فٹبال کلب رئیل میڈرڈ کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے حریف بارسلونا کے کھلاڑی لیونل میسی کو شکست دے کر سال کے بہترین کھلاڑی کا "بیلن ڈی اور"ایوارڈ پانچویں بار جیت لیا۔رونالڈو 2008، 2013، 2014 اور 2016 میں بھی یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔لیونل میسی اس مقابلے میں دوسرے جبکہ رواں سال بارسلونا سے پیرس سینٹ جرمین کلب میں منتقل ہونے والے دنیا کے مہنگے ترین برازیلین کھلاڑی نیمار جونیئر تیسرے نمبر پر رہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سیزن میں اپنے کلب رئیل میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مشہور زمانہ ایفل ٹاور میں منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد رونالڈ کا کہنا تھا کہ یہ وہ کچھ ہے جسے میں ہر سال دیکھنا چاہتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رئیل میڈرڈ کے اپنے ساتھیوں اور تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنھوں نے اس سطح تک آنے تک میری مدد کی۔
مزید پڑھیں:رونالڈو کی نئی گاڑی،مالیت 30کروڑ
 2016 میں پرتگال کو یورو کپ جتوانے کے بعد رونالڈو نے رئیل میڈرڈ کی جانب سے 42 گول کیے۔ انھوں نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں2گول کئے تھے۔اپنی ٹیم پرتگال کو آئندہ سال روس میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرانے میں اہم کردار ادا کرنے والے رونالڈو نے پہلی مرتبہ 2008 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بیلن ڈی اور جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔اس کے بعد 2009 سے 2012 تک اگلے 4 سال اس ایوارڈ پر لیونل میسی کی بالادستی قائم رہی لیکن 2013 میں رونالڈو نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیت کر میسی کا تسلسل توڑ دیا اور 2014 میں ایک مرتبہ پھریہ ایوارڈ جیت کر اپنے ایوارڈز کی تعداد 3 کر لی۔تاہم اگلے سال 2015 میں پھر میسی نے یہ ایوارڈ جیت کر 5ویںمرتبہ ایوارڈ جیتنے کا اعزاز پایا لیکن اس کے بعد وہ اپنی کارکردگی کا تسلسل قائم نہ رکھ سکے۔رونالڈو نے اگلے دونوں سال شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم رئیل میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا اور دونوں مرتبہ ایوارڈ جیت کر میسی کا 5 مرتبہ ایوارڈ جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

شیئر: