Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نواز ملیشیا ہماری افواج کو دھمکیاں دے رہی ہے،امریکہ

واشنگٹن۔۔۔ امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان ایرک بیہون نے کہا ہے کہ عراق میں موجود امریکی افواج کو ایران نواز ملیشیا کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔امریکہ اپنے دفاع کی پوری طاقت رکھتا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری توجہ داعش کی شکست پر مرکوز رہے گی۔ایرک کے مطابق بشار حکومت اور ایران نواز ملیشیا شامی عوام کیخلاف سنگین کارروائیاں کر چکے ہیں اور یہ کارروائیاں شام کے تنازع کا حل تلاش کرنے کے عمل کو سبوتاژ کر رہی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ شام میں حزب اللہ جیسی ایران نواز فورسز یا فرقہ وارانہ ملیشیا اور بشار الاسدکی حکومت یہ تمام لوگ شامی عوام کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب ہیں۔ یہ امر شام میں تنازع کے حل کا امکان برباد کر سکتا ہے۔
 

شیئر: