Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کا آباد جزیرہ ٹینس کورٹ کے برابر

    الیگزینڈریا بے ، نیویارک.....  جغرافیائی طورپر دنیا کے مختلف علاقوں اور ممالک میں بے شمار جزیرے موجود ہیں جن کی تعداد ہزاروں تک پہنچتی ہے ۔ ایسے بیشتر جزیرے انڈونیشیا، ملائیشیا، مالدیپ اور آس پاس کے علاقوں میں ہیں مگر امریکہ کے شہر نیویارک سے گزرنے والا دریالارنس ایسے جزیروں سے آباد ہے جہاں انکی تعداد 1864 کے قریب ہے تاہم ان میں سے ایک جزیرہ محض اتنا ہی بڑا ہے جتنا ٹینس کورٹ ہوتا ہے۔ اس چھوٹے سے جزیرے پر ایک خوبصورت مکان بنا ہوا ہے جو خیر سے آباد بھی ہے۔ جزیرے کا علاقہ  نیویارک کی ریاستی حدود میں واقع ہے اس حوالے سے جو تصویر جاری ہوئی ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ جزیرہ اتنا ہی بڑا ہے کہ اس میں ایک چھوٹا سا مکان ہے اور ایک درخت لگا ہوا ہے۔ مخصوص سیاحتی کمپنی کونڈے نیسٹ ٹریولر  نے اسے انتہائی پرکشش  جزیرہ قرار دیا ہے۔اس جزیرے کو 1950ء میں  ایک خاندان نے خریدا تھا اور اس زمانے میں اسے حب آئی لینڈ کہا جاتا ہے۔

شیئر: