Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا سے مناسب وقت پر مذاکرات ہو سکتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن ۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا سے مناسب وقت پر مذاکرات کرنے پر تیار ہیں۔ جنوبی کوریا کے صدر مون جائی اِن کے ساتھ گزشتہ روز ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین مناسب وقت پر اور درست حالات میں مذاکرات کرنے پر تیار ہونے کا اظہار کیا۔ وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں سربراہان نے شمالی کوریا کیخلاف انتہائی دباؤ کی مہم برقرار رکھنے کی اہمیت اجاگر کی ہے۔ جنوبی کوریا کے تحریری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ نے اس بات سے اتفاق کیا کہ جب مذاکرات چل رہے ہوںتو کوئی فوجی کارروائی نہیں ہونی چاہیئے۔ ٹیلی فون بات چیت سے پہلے کابینہ کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ مون نے اْن کے کردار کو سراہا جس کی بناء پر شمالی کوریا مذاکرات کی میز پر واپس آیا۔

شیئر: