Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نرخ بڑھانے پر ٹھنڈے مشروبات کی کمپنی پر 50لاکھ ریال کا جرمانہ۔.... سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں

12جنوری 2018 ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبارات المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں

 المدینہ

    ٭  یونیورسٹیوں کے فضلاء اور ریٹائرڈ شہریوں کو فلاحی تنظیموں میں ملازمتیں فراہم کرنے کی اسکیم زیر غور ہے، وزارت محنت۔
    ٭  غیر منقولہ جائدادوں کے 13فنڈز میں 10ارب ریال کی سرمایہ کاری۔
    ٭  سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار کے 450مقدمات پبلک پراسیکیوشن کے حوالے ۔
    ٭  دہشتگردی کے ملزمان کو دفاع کے تمام حقوق دیئے جارہے ہیں۔ وزیر انصاف ۔
    ٭  نرخ بڑھانے پر ٹھنڈے مشروبات کی کمپنی پر 50لاکھ ریال کا جرمانہ۔
    ٭  ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کی خلاف وزی کرنیوالی دکانوں کا تناسب 10فیصد ہے، محکمہ زکاۃ و آمدنی
    ٭  حوثیوں نے محفوظ قومی اثاثوں سے 5.2ارب ڈالر اور ایک ٹریلین یمنی ریال لوٹ لئے، یمنی حکومت
    ٭  تیونس کی حکومت نے احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کرلیں۔
    ٭  بشار الاسد کے فضائی حملوں اور گولہ باری سے شام میں 400افراد ہلاک۔
* * * *

مکہ

    ٭  ایک سال کے دوران تعلیم بالغاں پروگرام کے ذریعے 10ہزار شہریوں کو تعلیم یافتہ بنادیا گیا، وزارت تعلیم
    ٭  سعودی عرب میں سنیما گھروں کے قواعدو ضوابط طے کرنے کیلئے وسیع البنیاد اجلاس۔
    ٭  اسکولوں میں معذوروں کیلئے خصوصی لفٹیں لگانے کا پروگرام ۔
    ٭  صحت خدمات ٹیکس وصول کرنے کیلئے خصوصی پیکیج جاری کردیا گیا۔
    ٭  امریکی ایف ڈی اے نے گمراہ کن اشتہارات پر مشاہیر کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
    ٭  ایرانی مظاہرین کو جبر و تشدد کا ہدف بنانے پر اقوام عالم کا اظہار تشویش۔
    ٭  فٹبال کلبز میں اعزازی رکنیت کے نئے ضابطے ، ایک سے زیادہ کلب کی اعزازی رکنیت پر پابندی۔
    ٭  فلسطینی سیامی بچی حنین آپریشن کے بعد صحتیاب ہونے لگی۔
 

شیئر: