Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

500ووٹ لینے والے کو وزیراعلیٰ کس نے بنوایا، نواز شریف

لاہور .... مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر مشاورتی اجلاس ہواجس میں عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بننے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان سے نمائندگی رکھنے والی اتحادی جماعتوں نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی بھی شریک تھے۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پرغورکیا گیا۔ نواز شریف نے بلوچستان میں ساتھ دینے پرمحمود اچکزئی اورحاصل بزنجو کا شکریہ ادا کیا۔ نوازشریف نے عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بننے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کس نے بنوایا۔ مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا۔

شیئر: