Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹورولا جی 6 سیریز کی تفصیلات سامنے آگئیں

موٹورولا کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پرجی 6 سیریز کے اسمارٹ فون متعارف کروانے جا رہی ہے جس میں موٹو جی 6 ، موٹو جی 6 پلس اور موٹو جی 6 پلے شامل ہوں گے۔ موٹرولا جی 6 میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3000 ملی ایمپئیر آورز کی ہو گی۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگاپکسل اور 5میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل ہوگا۔ فون کو کالے ، سلور اور گولڈ رنگ میں متعارف کروایا جائے گا۔ موٹرولا جی 6 پلس میں 5.93 ایچ ایچ ڈی ڈسپلے اور اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو 3 جی بی ، 4 جی بی اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 32 جی بی اور 64 جی بی اسٹوریج کی آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ موٹرولا جی 6 پلے میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے اور 4000 ملی ایمپئیر آورز کی بیٹری دی جائیگی۔ فون کو چارکول ، گولڈ اور نیلے رنگ میں متعارف کروایا جائے گا۔تینوں اسمارٹ فونز کی قیمتیں 240 ڈالر سے 330 ڈالر کے درمیان ہونگی۔
یہ بھی پڑھیں:موٹرولا کے نئے سمارٹ فون ای 5 کی تصاویر سامنے آگئیں

شیئر: